اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد کی جانب مارچ کرنے والے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد مہیا کی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ نوجوان کی شہادت کے بعد 30 مارچ 2018 سے جاری کشیدگی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج جام شہادت نوش کرلی ہے جب کہ 8 دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
.......
/169